کے ایم سی کے فائر فائٹرز کا تیرہ ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی پر کے ایم سی ہیڈ آفس پر احتجاج

پیر 18 مارچ 2019 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) کے ایم سی کی1200سے زائد فائر فائٹرز کو13ماہ کے فائر رسک الائونس کی عدم ادائیگی کے خلاف کے ایم سی ہیڈ آفس کا گھیرائو کرکے بھرپور احتجاج کیا ۔اس دوران سینئر ڈائریکٹر فنانس ،پے رول اور ایم سی ے دفتر پر احتجاج کیا گیا ۔اس دوران سجن یونین ( سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ نے سیکریٹری فنانس سندھ کے دفتر میں عدالتی حکم پر جاری میٹنگ میں رابطہ کیا ۔

اس موقع پر فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی ڈاکٹر اصغر عباس نے سینئر ڈائریکٹر فنانس ریاض کھتری سے رابطہ انہیں ہدایت دی کہ جمعرات 21مارچ تک ریگولر اوورٹائم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور اوورٹائم کے بقایاجات کے سلسلے میں حکومت سندھ سے عدالتی احکامات پر کاروائی جارہی ہے جس پر جلد فیصلہ کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس دوران کے ایم سی ہیڈا ٓفس کے سبزہ ذار پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ فائر فائٹرز کی جدوجہد میں سجن یونین کا ہر کارکن شانہ بشانہ فائر فائٹرز کے ساتھ شریک ہے ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ہر جمعرات 21مارچ تک اوورٹائم کی ادائیگی نہ کی گئی تو پھر جمعہ22مارچ کو کے ایم سی ہیڈ آفس میں تالا بندی کرکے دھرنا دیا جائے گا ۔جسکی تمام تر ذمہ داری کے ایم سی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں