کراچی،پولیس نے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم صابر کالا کو گرفتار کرلیا

پیر 18 مارچ 2019 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم صابر کالا کو گرفتار کرلیا ‘ اسلحہ برآمد ‘تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر عرف کالا کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم چھوٹی عمر سے اپنے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کرکراچی کے علاقوں مبینہ ٹائون سچل‘ سہراب گوٹھ‘ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتا تھا ملزم کے قبضے سے شاہ لطیف کے علاقے سے چوری ہونیوالی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم سے برآمد ہونیوالا اسلحہ فانزک کیلئے بھیجا جائیگا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں