ؔکراچی،بینکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کیخلاف مزید دو درخواستیں دائر

پیر 18 مارچ 2019 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) بینکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف مزید دو درخواستیں دائر کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزمان انور مجید اور غنی مجید نے فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، ملزمان کی جانب سے دونوں درخواستیں جمشید نے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سولہ مارچ کو سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے توسط سے درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل کردیا ہے، یہ کیس اسلام آباد منتقل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ یہ کیس کرپشن کا نہیں ہے جیسے نیب منتقل کیا گیا، کیس سندھ سے کسی اور صوبے میں منتقل کرنا غیر قانونی ہے، لہذا بینکنگ کورٹ کی جانب سے کیس منتقلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں