ٴْصوبائی وزیرترقی نسواں شہلا رضا کی وفد کے ہمراہ نیویارک میں خواتین کمیشن کانفرنس میں شرکت

شہلا رضا نے دوران کانفرنس پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات بھی کی،پاکستان ہائوس نیویارک میں انکی جانب سے پاکستانی پارلیمنٹرین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا

پیر 18 مارچ 2019 21:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا سندھ کی خواتین نمائندوں ایم پی اے سعدیہ جاوید، نزہت شیریں چئیر پرسن وومین کمیشن سندھ، مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندوں سمیت نیو یارک آمریکہ میں منعقدہ دو ہفتہ والی خواتین کمیشن کے 63 ویں کانفرنس اجلاس میں مارچ 12 سے 17 تک سندھ کے وفد کی قیادت کی۔

دوران کانفرنس شہلا رضا نے عالمی سطح پر سندھ کی قیادت کرتے ہوئے سندھ کی خواتین کی حالت، رہن سہن، موجودہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کے لیے مناسب قانون سازی اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں سماجی، معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار اور خود مختیار بنانے کے ٹھوس اقدامات اور اصلاحات کے حوالے سے اپنے خطاب میں تفصیلی ذکر کرتے ہوئے انکی بنیادی ضروریات اور حقوق کے تحفظ کیلئے عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاھی دی۔

(جاری ہے)

شہلا رضا نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی واضح ویزن کے مطابق پاکستان کی خواتین کی فلاح وبہبود اور انہیں بااختیار بنانے کیلیے ٹھوس قانون سازی کے تاریخی اقدامات جن میں چھوٹی عمر کی شادی کو روکنے،خواتین کو کام کرنے کے مقام پر ہراساں ، گھریلو تشدد کے خاتمہ کی قانون سازی کی گئی۔جبکہ مزید انکے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلیے دو مزید بلوں پر کام جاری ہے جن میں تیزاب گردی اور جہیز پر قانون سازی شامل ہیں انہون نے اس حوالے سے ڈیٹا اورخواتین کی پارلیامینٹ میں کردار و اہمیت اور انہیں درپیش چیلینجز کے بارے میں بھی بتایا۔

شہلا رضا نے سندھ کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف سیشنز و ایونٹس میں پیپلز پارٹی و حکومت سندھ کی نمائندگی وشرکت کے ساتھ تقاریب میں اظھار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات کی روشنی میں جو خواتین کے حقوق کو انسانی حقوق اور انسانی حقوق ہی خواتین کے حقوق سمجھتے ہیں کے فلسفے کو سراھتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشری کی خوشحالی خواتین کی سماجی سیاسی مقام کی وجہ سے منسلک ہے۔

یہ یاد رہے کہ شہلا رضا نے سندھ کے وفد کے ساتھ پاکستان، قطر اور گمبیا کے مشترکہ سماجی تحفظ کے ذریعہ معاشرے میں خواتین اور لڑکیوں کیلیے خاندان میں صنف کی برابری اور خودمختیاری کے موضوع پر ،پاکستان ایران اورانڈونیشیا کے مشترکہ ایشیائی خواتین کی سماجی تحفظ کے نظام میں خواتین کی شرکت میں بھی نمائندگی کی۔صوبائی وزیر ترقی نسوان سندھ شہلا رضا نے دوران کانفرنس پاکستان کی امریکہ نیو یارک میں تعنیات مستقل مندوب ملیحہ لودھی سے ملاقات بھی کی اورپاکستان ھائوس نیویارک میں انکی جانب سے پاکستانی پارلیامینٹیرین کے اعزاز مین دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی جس میں پاکستانی کمیونٹی اور نیشنل وومین کمیشن پاکستان خاور ممتاز کے علاوہ دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

شہلا رضانے عشائیہ میں 63 وین کمیشن کانفرنس کے معاملات اور پاکستان میں صنف برابری کے مسائل پر بات کی۔ملیحہ لودھی نے اس کانفرنس و ملاقات کو پاکستان کیلیے ایک اہم اور مفید موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایسے قابل قدر پارلیمینٹیرینز ملے ہیں جو اس عالمی فورم پر پاکستان کی نمائندگی احسن طریقہ سے کررہے ہیں اور مختلف ایونٹس و سیشنز میں شرکت کی ہے۔

شہلا رضا نے اس کانفرنس و تقاریب کو سراھتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے پاکستان کیلیے خوشگوار تعلقات کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کیلئے ثقافت کے فروغ,تجارت، کاروبار اور دیگر معاملات کیلیے نئے دروازیںکھلنے اور راہیں ہموار کرنے کے مقاصد بھی حاصل ہونگے۔ انہوں نے کانفرنس کے دیگر ڈائلاگز انٹر ایکٹو سیشنز میں شرکت کرکے بیجنگ ڈیکلریشن و پلیٹفارم، صنف کی برابری کے معاملات میں پارلیامینٹیرینز کی شرکت کو یقینی بنانے، سماجی تحفظ و پبلک سروسز کی انفراسٹرکچر،انٹر پارلیامینٹری یونین، فیصلوں می خواتین کی شرکت جیسے دیگر اہم موضوعات پر شرکت کی۔

وفد نے پاکستان ترکی ایران اور انڈونیشیا کے مشترکہ ایونٹ " مسلم خواتین۔بطور تبدیلی کی نمائندہ" میں خصوصی طور پر شرکت کی۔کمیشن کے دو ہفتہ کے سرگرمیوں میں سندھ کا وفد خواتین کی ترقی اور انکے معاملات کے حوالے سے عملدرآمد میں تاخیر، صنف کی برابری میں ڈاکیومینٹ کی تیاری اور صنف برابری میں درپیش مسائل اور اس کے باعٹ خواتین کو باالتیار و خود مختیار بنانے کے دیگر درپیش مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کمیشن جو عالمی سطح پر غیر سرکاری تنظیم۔کے طور پر صنف کی برابری اور خواتین کو باختیار بنانے کیلیے کام کررہی ہیاور اسکی ایک اہم شناخت یو این وومین ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں