نرسنگ کی تعلیم و تربیت کو جدید خطوط پر استور کرنے کے فیصلہ کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں،ڈاکٹرشیر شاہ سید

ملک میں جاری تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کو بند کرنا نرسنگ شعبے سے کھلواڑ کے مترادف ہے،معروف ماہر امراض نسواں کی پریس کانفرنس

پیر 18 مارچ 2019 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ماہر امراض نسواں ڈاکٹر شیر شاہ سید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نرسنگ کی تعلیم و تربیت کو جدید خطوط پر استور کرنے کے فیصلہ کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں مگر ملک میں جاری تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کو بند کرنا نرسنگ شعبے سے کھلواڑ کے مترادف ہے ملک میں پہلے ہی سے نرسنگ شعبہ بحران کا شکار ہے ۔

بحران کو کم کرنے کے بجائے اس کو بڑھایا جارہا ہے ۔ہمیں معلوم ہے کہ یہ فیصلے ہائیر ایجوکیشن کے دباؤ کی وجہ سے کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پرائیویٹ انسٹیٹیوٹس ایسو سی ایشن آف پاکستان صدر قیوم مروت ،جنرل سیکرٹری جیمز واٹ ،محمد عابد اور ہیرا لعل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شیر شاہ نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی سے نرسنگ فیلڈمیں لوگوں کی کمی ہے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں جاری تین سالہ ڈپلومہ کو بند کرنا افسوس ناک ہے ۔

ملک میں اس وقت 2لاکھ نرس کی کمی ہے ۔بی ایس نرسنگ کی ریکوائرمنٹ ڈپلومہ سے مختلف ہے دہی علاقوں میں پہلے ہی سے لوگ ڈپلومہ کی ریکوائرمنٹ پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گورنمٹ کے پاس وسائل ہونے کے باوجود اس کا استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ اس مسئلہ کو ذیر غور لایا جائے تاکہ نرسنگ شعبے سے زیادہ سے زیادہ لوگ منسلک ہوکر ملک میں جاری اس بحران سے نکلا جاسکے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں