اپ گریڈیشن کے کام کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، کے الیکٹرک

پیر 18 مارچ 2019 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) ٹرانسمیشن انہانسمنٹ اینڈ اپ گریڈیشن پروجیکٹ، TP-1000کے سلسلے میں کے الیکٹرک کی ٹیمیں گلشن، قیوم آباد اور کلفٹن کے علاقوں میں پاور انفرااسٹرکچر کی تنصیب اور استعمال کا انجام دیں گی۔چنانچہ ان علاقوں کے کچھ حصوں میںبدھ، 20مارچ، 2019 کوبجلی کی فراہمی گلشن، ناظم آباداور لیاقت آبادکے بعض علاقوں میں صبح 7.00بجے سے رات 9.00 بجے تک بند رہے گی جبکہ اتوار، 24 مارچ، 2019 کو کورنگی اور قیوم آباد کے علاقوں میں صبح 7.00بجے صبح سے رات 9.00بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، جمعرات، 26مارچ، 2019 کوکلفٹن کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 7.00بجے سے شام 7.00 بجے تک بند رہے گی۔صارفین کو زحمت سے بچانے کے لیے گلشن، قیوم آباد اور کلفٹن کے بعض علاقوں کو بیک فیڈ فراہم کیا جائے گا اورکام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا اور اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد بجلی کی فراہمی تیزی سیمعمول کے مطابق بحالی کو یقینی بنایا جا ئے گا۔TP-1000 450ملین امریکی ڈالرز کا اپ گریڈیشن پلان ہے جس کے تحت ، کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں 8نئے گرڈ اسٹیشنوں، نئے ٹرانسفارمرز اور 10 نئے سنگل اور ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنو ں کے 1000MVA کا اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں