کورنگی کی رہائشی خاتون کا قبضہ مافیا کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاہمارے پلاٹ پر ایکسین کورنگی رشید شیخ اور امیر احمد نے چائنا کٹنگ کرکے قبضہ کرلیا ہے، میئر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی کے ڈی اے مدد کریں، اپیل

پیر 18 مارچ 2019 23:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) کورنگی کی رہائشی نسرین فرحانہ کا قبضہ مافیا کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج، ہمارے پلاٹ پر ایکسین کورنگی رشید شیخ اور امیر احمد نے چائنا کٹنگ کرکے قبضہ کرلیا ہے۔ نسرین فرحانہ نے میئر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی جی کے ڈی اے سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے پلاٹ پر سے چھڑوائیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو کے ڈی اے افسر ظاہر کرنے والے کاشف عزیز اور اس کے ساتھیوں نے قبضہ کرکے پلاٹ پر تعمیرات شروع کردی ہیں، میں قبضہ کے خلاف رشید ایکسین کے پاس گئی اور ان سے درخواست کی کہ ان کے پلاٹس پر کچھ لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے اور تعمیرات شروع کردی ہیں، پلاٹ پر تعمیرات کو روکا جائے اور قبضہ چھڑوایا جائے جس پر رشید ایکسین نے مجھ سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

رشید ایکسین نے کہا کہ پیسے دو گی تو قبضہ چھڑوا دوگا، قبضہ مافیا نے مجھے فی پلاٹ تین لاکھ روپے دیے ہیں اگر تم پیسے دوگی تو قبضہ چھڑوادوں گا کیونکہ مجھے وزیر بلدیات سعید غنی ان کے پرسنل اسسٹنٹ رحمت اللہ شیخ سمیت کے ڈی اے کے اعلٰی افسران کو رقم دینی ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتک دو درخواستیں جمع کروا چکی ہوں مگر اب تک کوئی ایکسین کورنگی نے کوئی کارروائی نہیں کی، رشید شیخ نے عملے سے کہا ہے کہ اگر میں دفتر آؤں تو اسے بھگا دینا اندر مت آنے دینا۔ انہوں نے اعلٰی حکام سے اپیل کی کہ کورنگی ایکسین اور ان کے عملے سمیت قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کے پلاٹ پر سے قبضہ چھڑوایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں