گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 1581ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،ترجمان سندھ پولیس

چھاپہ مار کاروائیوں،پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی441مفرور ،358 اشتہاریوں ودیگر782ملزمان کو گرفتار کیا

منگل 19 مارچ 2019 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی441مفرور ،358 اشتہاریوں ودیگر782ملزمان سمیت مجموعی طورپر1581ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق۔ کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران18مفرور،01اشتہاری و دیگر401ملزمان سمیت مجموعی طور پر420ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتارکیا جنکے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔

لاڑکانہ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران317مفرور،290اشتہاری ودیگر30ملزمان سمیت مجموعی طورپر637ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

(جاری ہے)

حیدر آباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی54مفرور،55اشتہاری و دیگر302ملزمان سمیت مجموعی طور پر411 ملزمان کورنگے ہاتھوںگرفتا رکرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔

سکھرّ پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران17مفرور،11اشتہاری و دیگر20ملزمان سمیت مجموعی طور پر48ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا۔ شہید بینظیرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران35مفرورملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ و ایمونیشنبرآمدکیا۔ میرپور خاص پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران01اشتہاری اور دیگر29ملزم سمیت مجموعی طور پر30ملزمان کورنگیہاتھوںگرفتار کیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں