کراچی،سابق صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو کے خلاف نیب افسر کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج

منگل 19 مارچ 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) سابق صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو کے خلاف نیب افسر کو زخمی کرنے کا مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق صوبائی وزیربلدیات جام خان شورو کے خلاف نیب افسر کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کی مدعیت میں کراچی کے آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت، مزاحمت کرنے، نیب ملازم کو زخمی اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور بیان دیا گیا ہے کہ 13 مارچ کو نیب افسران کریشن کیس میں وارنٹ کے ہمراہ سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کو گرفتار کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر ایوان صدر روڈ پہنچے، جہاں نیب افسران نے سابق صوبائی وزیرکوگرفتارکرکے کوشش کی اور اپنی شناخت بتاتے ہوئے سابق صوبائی وزیر کی گاڑی کاراستہ روکا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ سابق صوبائی وزیر نے گرفتاری سے بچنے کیلیے مزاحمت کی اور اپنی گاڑی سے نیب افسر شبیر کو ٹکرمار دی جس کے باعث نیب افسر کی ٹانگ میں شدید چوٹ آئی اور وہ زخمی ہو گیا جب کہ ملزم جام خان شورو نے اپنے ڈرائیور کو گاڑی رکاوٹ سے نکالنے کا کہا اور موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔# #h#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں