کراچی ،پسماندہ قصبات اوردیہی علاقوںمیںماہراورتعلیم یافتہ دندان سازوںکی تعدادخطرناک حدتک گرچکی ہے،ڈاکٹرمحمودشاہ

منگل 19 مارچ 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرڈاکٹرمحمودشاہ نے کہاہے کہ پاکستان کے پسماندہ قصبات اوردیہی علاقوںمیںماہراورتعلیم یافتہ دندان سازوںکی تعدادخطرناک حدتک گرچکی ہے،اورخطرہ ہے کہ ان علاقوںمیں دانتوںکی بیماریاکوئی وبائی صورت اختیارکرلے،کراچی،لاہوراوراسلام آبادجیسے بڑے شہروںتوہر5ہزارکی آبادی پرایک ماہردندان سازموجودہے لیکن دوردرازدیہی علاقوںمیںصورتحال یکسرمختلف ہے ضلع تھرپارکرجوکہ کراچی سے بہت فاصلے پرہے وہاں2لاکھ تک آبادکیلئے بھی ایک ماہردندان سازموجودنہیںہے ۔

ڈاکٹرمحمودشاہ ان خیالات کااظہارمنگل کے روزکراچی پریس کلب میںمشترکہ پریس کانفرنس میںکیاان کے ہمراہ ڈاکٹرآصف،پروفیسرناصرعلی بھی موجودتھے انہوںنے کہاہے کہ پریس کانفرنس کا انعقادعالمی اورل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے کیاگیاہے،پاکستان میںمنہ کے کینسرکے واقعات میںخطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے اوریہ کینسرپھپھڑوںکے کینسرکے بعدپاکستان میںسب سے زیادہ عام ہورہاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چھوٹے قصبات میںڈینٹل کلنک کھولنے کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے۔ڈاکٹرشاہ نے کہاکہ ا رورل ہیلتھ سینٹرزمیںدندان سازوںکوتعینات کیاجائے اس کام کیلئے صوبائی حکومتیں خصوصی بھرتیوںکاعمل شروع کریں۔انہوںنے کہا کہ منہ کے کینسر کے مرض کی جلدتشخیص ہی اس مہلک بیماری کے مکمل علاج کویقینی بنایاجاسکتاہے اگرآپ کے منہ میںکوئی ایک چھالہ دومہینے سے زیادہ رہے تووہ خود بخود ختم نہیںہوسکتاتواس کا فوری علاج کروائیں اورقابو ن سازی ہو نے کے باوجود اس پر عمل درآمدنہیں ہورہا ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اشیاء جو منہ کے کینسر کا باعث بنتی ہیں مثلا گھٹکا،مین پوری ،سپاری وغیرہ کی ہر جگہ کھلے عام فروخت آج بھی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دانتوں کے عام امراض مثلا کہ بچوں کے دانتوں میں کیٹرا لگ جا نے اور مسوڑوں کی بیماری سے مکمل بچاجاسکتا ہے اس کیلئے دانتوں کی روزانہ مکمل صفائی بہت ضروری ہے اور برش کاروزانہ دو دفعہ استعمال کا فی سود مند ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ دانتوں کے امراض ہو نے کی صورت میں قریب موجود ماہر اورسند یا فتہ دندان ساز سے فورا مشورہ کریں انہیں سے علاج کر وائیں اور خود علاج سے پر ہیز کریں ۔ڈاکٹر محمود شاہ عوام سے اپیل کی کہ وہ جعلی اور غیر مستندڈاکٹروں سے علاج کرائیں کیونکہ مرض کے بگڑنے ،انفیکشن اوردیگر بیماریاں لگنے کا بڑا سبب یہ بھی ہے ۔ #h#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں