جامعہ کراچی نے آغاحسن عابدی آل کراچی منظر نگاری مقابلے کی ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 20 مارچ 2019 00:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) جامعہ کراچی نے آغاحسن عابدی آل کراچی منظر نگاری مقابلے کی ٹرافی اپنے نام کرلی ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی میں منعقد ہ مقابلہ منظر نگاری میں مختلف جامعات کی 43 ٹیموں نے حصہ لیا ۔جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے کشاف اقبال نے اُردو ،شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی حفصہ طاہر نے انگریزی کے مقابلے میں پہلی جبکہ جامعہ کراچی کے شعبہ اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے معیز احمدنے انگریزی میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کشاف اقبال اور اور عامر بلال نے جامعہ کراچی کے لئے ٹیم ٹرافی حاصل کی۔ دریں اثناء جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے مقابلہ جیتنے والے طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہوتے ہوئے کہا کہ قلیل عرصے میں جامعہ کراچی کے مقررین طلباوطالبات نے اپنا کھویا ہوا مقام پھر سے حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں طلبہ کی محنت اور جامعہ کراچی کا ان کو مختلف فورمز فراہم کرنا ہے ۔

یہ اس بات کی غمازی کرتاہے کہ طلباوطالبات بہت باصلاحیت ہیں ضرورت اس امر کی ہے انہیں اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لئے تربیت اور مواقع فراہم کئے جائیں۔مجھے خوشی ہے کہ دفتر مشیر امور طلبہ تواتر کے ساتھ یہ تربیت اورمواقع فراہم کررہاہے۔معاشرے میں برداشت کو فروغ دینے کے لئے مکالمے اور بحث ومباحثے کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔مختلف رائے رکھنا کسی بھی صحت مند معاشرے کی دلیل ہوتی ہے،مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے میں سب سے بڑا کردار جامعات کا ہوتا ہے اورمجھے خوشی ہے کہ آج جامعہ کراچی جامعہ کے ہر طالب علم کو مختلف مقابلوں میں شرکت کرنے کا موقع دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں