عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں :جان محمد بلوچ

چیئرمین بلدیہ ملیرکا موریا خان گوٹھ کی اندرونی گلیوں میں سی سی پیونگ فلورنگکا جائزہ

جمعرات 21 مارچ 2019 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہماری منزل اقتدار سے زیادہ عوامی خدمت ہے، ہم نے حقوق سے محروم عوام کو ان کا جائز حق دلانے کا بیڑہ اٹھایا ہے، عوام نے کھوکھلے نعرے مسترد کر دیئے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام کی خدمت کرنے والے ہی کامیاب ہو ں گے، پیپلز پارٹی عوام کو ان کا حق دلا کر دم لے گی۔

عوام کی بنیادی بلدیاتی سہولیات کے پیش نظربلاول بھٹو زرداری کے وژن کو سامنے رکھ کر نئے پروجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں ، گزشتہ ادوار کے کاموں میں جو غفلت لاپرواہی کی گئی تھی اسکو بھی ٹھیک کر رہے ہیں ، ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور یقینی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب بلدیہ ملیر کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 13 بھٹائی آباد موریا خان گوٹھ کی اندرونی گلیوں میں سی سی پیونگ فلورنگ کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرایکس ای این اقبال ڈائری، ڈائریکٹر انفارمیشن سلیم خان ،آغا کریم اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔موقع پرموجود علاقائی عوام نے جان محمد بلوچ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کے پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے، قیادت کے دلوں میں عوام کا درد موجود ہے اوراس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج ڈسڑکٹ ملیر چیئرمین ہمارے درمیان موجود ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں