پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کر تی ہے کوئی بھی طاقت اسکو ختم نہیں کرسکتی ہے،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعرات 21 مارچ 2019 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں پر راج کر تی ہے کوئی بھی طاقت اسکو ختم نہیں کرسکتی ہے وجہ صرف یہ ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی پکار پر لبیک کرتی ہے اور ان کے مسائل کہ حل کے لئے عملی اقدامات کرتی ہے جس کہ منتخب نمائندے ہمہ وقت عوام کے درمیان رہتے ہیں جبکہ دیگر جماعتوں کے لوگ الیکشن کہ موسم میں نظر آتے ہیں اور پھر سلمانی ٹوپی لگا کر غائب ہوجاتے ہیں ہماری پارٹی میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہے جو نمائندہ عوام کی خدمت میں غفلت کرتا ہے اسکو فارغ کردیا جاتا ہے نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ترقی کا وہ فارمولا ہے جس کے لاگو ہوتے ہی پاکستان معاشی طاقت بن جائے گا اغیار سے قرضے لینے کہ بجائے ہم ان کی مالی امداد کرینگے انشا ء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا ضلع کونسل کی حدود بہت وسیع ہیں جس کہ اکثریتی علاقے دیہات پر مشتمل ہیں پارٹی کی جانب سے منتخب نمائندے ایم این ای*/ایم پی اے /بلدیاتی نمائندے مل کر بہترین ٹیم ورک سے لوگوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں ضلع کونسل کے تین اراکین جام عبد الکریم جوکھیو،سلیم بلوچ،لیاقت آسکانی آج ایم این اے اور ایم پی اے ہیں یہ ضلع کونسل کی پالیسوں پر عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ہماری حدود میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی لائنوں کے ذریعے ممکن نہیں ایسے علاقوں میں بورنگ اور ٹینکر سروس کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے غرض کی صحت مراکز ،خواتین سینٹرز ،پارکز ،سڑکیں ،سیورئج لائنز جو بھی ہمارے دائرہ اختیار میں ہے اس سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے اور دیگر مختلف ادارے جو ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ان سے بھی روابطہ کے ذریعے عوام کو ریلیف دلوارہے ہیں گیس،بجلی،شناختی کارڈ اور دیگر سروسز لوگوںکو فراہم کروارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے جام عبد الکریم جوکھیو کے ہمراہ گڈاپ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو،ایکسین ممتاز زرداری ، اراکین کونسل مجاہد جوکھیو،علی احمد جوکھیو،لالا اسلم ،محبوب جوکھیو ،محمد حسن مینگل ودیگر بھی موجود تھے چئیرمین ضلع کونسل اور ایم این اے نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے معززین علاقہ سے ان کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ آپ کا ہر مسئلہ ہمارا اپنا ہے آپنے ووٹ دیکر اپنا حق ادا کیا اب ہم آپ کی خدمت کر کے اپنا فرض ادا کرینگے پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں کا پلیٹ فارم مختلف ہے مگر سوچ سب کی عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ہمارے قائدین نے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے مشکلات برداشت کیں ان کا نمائندہ ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض العین ہے چئیرمین ضلع کونسل کراچی نے اس موقع پر مزید کہا کہ وقت ثابت کررہا ہے جو ہم نے اقدامات کیئے تھے اس کے ثمرات عیاں ہورہے ہیں مستقبل میں مزید بہتری آئی گی بہت نئے پروجیکٹ شروع کیئے جارہے ہیں جس سے انقلابی تبدیلی رونما ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں