سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی

جمعرات 21 مارچ 2019 21:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ملزم کو نیب سے تعاون جاری رکھنے کا حکم، سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت قائم علی شاہ نے زمینوں کے الاٹمنٹ سے متعلق عدالتی استفسار پر موقف اپنایا کہ ان کا الاٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ عدالت نے ریمارکس دئے کہ ،آپ مالک نہیں جو غریبوں کی زمین الاٹ کررہے ہیں، اس پر قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ دستاویزات سے کہیں ثابت نہیں ہوا کہ میں نے زمین الاٹ کی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے قائم علی شاہ کو نیب کیساتھ تعاون جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی جبکہ کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملیرندی کی 94 ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کی تھی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں