ٰٓایس ایس جی سی نے اپنیR&D کے دائرہٴ عمل میں توسیع کے سلسلے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے

جمعرات 21 مارچ 2019 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ایس ایس جی سی نے صنعت و تعلیم کے اشتراک کی مہم کے سلسلے میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ ان اداروں میںاین ای ڈی یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی، دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ،کراچی، مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کوئٹہ اور سکھر آئی بی اے شامل ہیں۔

اس اقدام کا مقصد تعلیم اور صنعت میں ، خصوصاًً R&D کے دائرہٴ عمل میں فاصلے کم کرنا ہے۔ ایم اویو پر دستخط کی اس تقریب میں متعلقہ یونیورسٹیز کی اعلیٰ معززشخصیات بشمول رجسٹرار، ڈین آف فیکلٹیز/ ہیڈآف ڈپارٹمنٹس اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس جی سی کے ڈی ایم ڈی (کارپوریٹ سروسز) عمران فاروقی نے ایس ایس جی سی کی جانب سے ایم اویوز پر دستخط کئے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ تقریب صنعت اور تعلیم کے درمیان تحقیقی سرگرمیوں میں قریبی اشتراک کا پیش خیمہ ہے۔ عامر ممتاز، اے ایس جی ایم (جی ایس) نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صنعت اور تعلیمی اداروں کا تعلق مثالی ہوگا جہاں دو ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے اس اقدام پر ایس ایس سی جی کی سینئر منیجمنٹ کی تعریف کی اور مختلف مسائل کے حل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ جدید تحقیقی کاموں میں تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے اور اعلیٰ کوالیفائیڈ فیکلٹی ریسرچرز نے یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیاہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں