کراچی ، لیاری کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

`رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی

جمعرات 21 مارچ 2019 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) لیاری کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ پولیوکیسز کی بڑھتی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے لاہور کے سیوریج واٹر میںپولیو وائرس کی تصدیق کے بعد کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آ گیا ہے۔ لیاری کی تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اس سے قبل خیبر پختو نخواہ کے ایک سالہ بچے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو کی ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کے مطابق رواں برس ملک میں پولیو کے کیسز کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں