مولانا تقی عثمانی پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،وقار مہدی

کراچی کا امن چند ملک دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہورہا، غلام مرتضی بلوچ

جمعہ 22 مارچ 2019 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سندھ کے صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت مرتضی بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مفتی تقی عثمانی کی کار پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نے سالوں تاریک دن دیکھے اب جب امن واپس لوٹ آیا اور کراچی میں بین الاقوامی پروگرام ہورہے ہیں ایسے میں وطن دشمن قوتیں ایک بار پھر متحرک ہوگئیں ہیں جن کی آنکھوں میں امن کھٹھکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی پی سندھ میڈیا سے جاری بیان میں پی پی پی رہنماوں کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کسی منظم سازش کا حصہ ہے، شہر کو کسی صورت بھی واپس تاریکی میں نہیں جانے دیں گے۔ ملوث ملزمان کو کیفرکراد تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے علما کرام کو بچایا اور دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ ہم شہید ہونے والوں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت سندھ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں