ممتازعالم دین مفتی محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حاجی ادریس

جمعہ 22 مارچ 2019 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) الخیرٹرسٹ العالمی کے چیئرمین حاجی محمدادریس ،معاون چیئرمین محمد طاہرانصاری اورانفارمیشن سیکریٹری مشتاق الرحمن زاھد نے ممتازعالم دین مفتی محمدتقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دن دیہاڑے علما کوٹارگٹ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا جان ومال محفوظ نہیں اور نہ ہی حکومت نام کی کوئی چیزموجود ہے ۔انہوں نے اس واقعہ کو سفاکانہ اوربزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اصل حملہ آورں کو بے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور علما سمیت مذہبی رہنماؤں کو فی الفورسکیورٹی مہیاکی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں