کراچی : گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 3افراد جھلس کر جاں بحق

جمعہ 22 مارچ 2019 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) کراچی میں جمشید روڈ کے قریب گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق، کراچی کے علاقے جمشید روڈبجلی گراؤنڈ کے قریب گھر کے ایک کمرے میں آگ لگ گئی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی گھر میں موجود خاتون اور بچوں کو گھر سے نکلنے کا موقع نہ ملا جس کے باعث وہ جھلس کر دم توڑ گئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک کمسن لڑکی اور ایک کمسن لڑکا شامل ہیں، خاتون کی شناخت شمائلہ کے نام سے ہوئی جبکہ ان کے بچوں میں 8 سالہ انیسہ اور 7 سال کے سفیان کے نام سے ہوئی۔غم سے نڈھال بچوں کے دادا نے کہا کہ گھر میں دھواں بھرنے سے آگ کا پتا چلا، جب آگ لگی تو گھر میں بہو اور 2 بچے موجود تھے جب گھر میں داخل ہوئے تو بہو اور دونوں بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو ادارے کو موقع پر پہنچنے پر تاخیر ہوئی جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ آپ پر قابو پایا جاں بحق ماں اور بچوں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں گئیں۔واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ روز حسن اسکوائر پر ایک عمارت میں آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق ہوئے اور 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 5 افراد جاں بحق ہوئے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں