ًکراچی: سیلاب متاثرین کو مفت گھر دینے کی اسکیم کا پیسہ کھانے والے پانچ مجرموں کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 22 مارچ 2019 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) سندھ میں سیلاب متاثرین کو مفت گھر دینے کی اسکیم کا پیسہ کھانے والے پانچ مجرموں کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران نیب نے بتایا کہ احتساب عدالت نے کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنادی ہے۔ درخواست ضمانت کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

سزا کے بعد درخواستیں غیرموثر ہوچکی ہیں۔عدالت عالیہ نے ملزمان کی درخواست غیرموثر ہونے پر خارج کردی۔نیب کیمطابق سندھ کے چھ اضلاع میں سیلاب متاثرین کو بے نظیر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اکیس سو مکانات تعمیر کر کے دیئے جانے تھے۔ ملزمان نے پچاس کروڑ روپے کی رقم نکلوا کر ہڑپ لی اور ایک بھی مکان تعمیر نہیں کرایا۔احتساب عدالت نے چیئرمین بینظیر ہاؤسنگ اسکیم منظر عباس سمیت پانچ ملزمان کو سات سات سال قید کہ سزا سنائی تھی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں