ٴکراچی،شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے یوم ولادت علی نہایت عقیدت و احترام سے منا یا گیا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے حضرت علی علیہ اسلام کا یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام سے منا یا گیا سندھ بھر میں جلسے ،سیمینار اور اجتماعات منعقد ہوئے اور شہر قائد کے تمام ضلعی دفاتر میں چراغاں محفل میلاد اور منقبت خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا کراچی میں ملیر جعفر طیار سو سائٹی و دیگر مقامات پر یوم و لادت حضرت علی علیہ اسلام کی محافل سے متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا سیاسی رہنماوُں کو حضرت علی کی طرز خلافت کو اپنا نا چائیے تاکہ معا شرے میں انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے معا شرے میں عدم تحفظ،انتشار اور دہشت گردی کے چھٹکارے کے لئے ہمیں حضرت علی علیہ اسلام کی تعلیمات پر عمل کر نا ہوگا حضرت علی کی ذات اقدس اور آپ کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل کر ہم فلاح و نجات پا سکتے ہیںحضرت علی کے فضائل و کمالات منفرد اور ابدی ہیں آپ نے ہر جنگ میں اسلام کو فتح سے ہمکنار کیا آپ کی سیرت و کردار رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے کافی ہے آپ کے عدالتی فیصلے عدل و انصاف کی تعبیر اور دنیا بھر کے ججز کے لئے بہترین نظیر اور مثال ہیں حضرت علی کی سیرت و کردار کو اپنا کر بہترین انداز میںمعاشرے کی اصلاح کی جاسکتی ہے ۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں