پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا، اسما سفیر

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی اسما سفیر نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان قائم ودائم رہنے کیلئے بنا ہے ،ْاس کی ترقی وخوشحالی کیلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

غیور عوام اور بے پناہ معاشی وسائل کی موجودگی میں مضبوط اور طاقتور قیادت اسے دنیا کا عظیم ترین ملک بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ،والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ محبت اور برداشت کا کلچر متعارف کریں تاکہ دنیا کے سامنے ایک اسلامی اورخوشحال پاکستان کا نقشہ پیش کیا جا سکے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں