ّکراچی،محکمہ تعلیم کے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:13

ؑ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) محکمہ تعلیم کے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور لوئراسٹاف نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کیا جس سے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ بھرمیں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب صوبے بھرمیں امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔سردارشاہ نے واضح کیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی کنٹرولنگ اتھارٹی بننے نہیں جارہی ہے، ملازمین نے احتجاج اسپیشل ایجوکیشن کے اسکولوں کو این جی او کے حوالے کرنے کیخلاف کیا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں