پاکستان رینجرز نے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں کارروائی کرکے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کیس رغنہ کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ)نے مصدقہ اطلاعات پر ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ ظفر اللہ عرف بورنگ والا کو گرفتارکیاجوکراچی کے مختلف علاقوں کی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری کرنے کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا گروہ 6 افراد پر مبنی ہے جس میں سے 3 ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کر تے ہیں جبکہ 3ملزمان اِن چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو کراچی سے بلو چستان کے علاقے خضدار لے جا کر بیجتے ہیں۔

اس گروہ کی جانب سے اب تک تقریبا 350سے زائد موٹر سائیکلیں کراچی کے مختلف علاقوں سے چور ی کر کے بلوچستان بھجوائی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم ظفر اللہ موٹر سائیکلوں کی ماسٹر چابی بنانے کا بھی ماہر ہے۔ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی بر آمدکیا گیا ہے اوراسے قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں