چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے پرچم کشائی سے یوم پاکستان تقریبات کا افتتاح کیا

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) بلدیہ وسطی کراچی میں یومِ قراردادِ پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ شاہراہِ ابنِ سینا ناظم آباد پر واقع بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میںیوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد ۔ چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ پرچم کشائی سے تقریب کا افتتاح کیا۔

بلدیہ وسطی کے تمام افسران و عملے نے مل کر بہ آوازِ بلند قومی ترانہ پڑھا جس سے فضاء میں حب الوطنی کا ساز بج اُٹھا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ۳۲/ مارچ ۰۴۹۱ئ؁ محض یومِ قراردادِ پاکستان ہی نہیں بلکہ قیامِ پاکستان کی تحریک کی کامیابی میں سب سے اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتاہے۔یہ دن ہمیں یاد دلاتاہے کہ اپنے آبا و اجداد کی قربانیوںکے ثمر پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم اور پاکستانی عوام کو خوشحال رکھنے کے لئے ہم بھی کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

(جاری ہے)

آج سرحدوں پر خطرات کے بادل منڈلارہے ہیں تو ہمارے لئے پیغام ہے کہ ہم سب ایک مضبوط اور متحد قوم ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔تقریب میں وائس چیئرمین سید شاکر علی ،میونسپل کمشنر محمدفہیم خان ،ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ابرار احمد کے علاوہ اسکولوں کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور قراردادِ پاکستان کی تاریخی اہمیت کو اُجاگرکرتے ہوئے نئی نسل کو پاکستان کی ترقی کے لئے حصولِ تعلیم کی جانب بھر پور توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان یوم پاکستان کے حوالے سے تقریری مقابلہ بھی ہوا جبکہ طلباو طالبات نے یومِ قراردادِ پاکستان کی مناسبت سے خصوصی ٹیبلوز پیش کئے جن میں ملک و ملّت سے محبت کا عنصر نمایاں تھا۔

یادرہے کہ ۳۲/مارچ ۷۴۹۱؁ء وہ دن ہے کہ جب برِ صغیر کے مسلمانوں نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مُصمم اور پختہ ارادہ کیا کہ مسلمانوں کے لئے الگ وطن حاصل کرنے کے علاوہ کوئی دوسری بات قبول نہیں کریں گے اور پھر تمام ہندوستان میں مسلمانوں نے یک زبان ہواور ایک متحدہ قوم بن کر انگریزوں اور ہندئوں کے خلاف زبردست جدوجہد شروع کی جس کے نتیجہ میں ۴۱/اگست ۷۴۹۱ئ؁ کو پاکستان عالمِ وجود میں آیا۔ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھنے کے لئے قومی نوعیت کے ہردن کو جوش و خروش سے منانا چاہئے۔ پرگرام کے آخر میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ٹیبلوز اور تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں