ٌکراچی ،مفتی تقی عثمانی پر حملے میں شہید کانسٹیبل محمد فاروق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پولیس کے چاک وچوبند دستے کی شہید کو سلامی ، پھولوں کی چادر چڑھائی نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل، وزیربلدیات سندھ کی شرکت

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) گلشن اقبال،تھانہ عزیزبھٹی کے علاقے میں مفتی تقی عثمانی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ دہشت گردانہ حملے کے دوران شہید ہونیوالے کانسٹیبل محمد فاروق کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید سلام پیش کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسمعٰیل، وزیربلدیات سندھ سعید غنی،آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام، ایڈیشنل آئی جیزسندھ، کراچی،اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی کے علاوہ زونل ڈی ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز کراچی ودیگر پولیس افسران،وجوانوں، پاکستان آرمی،رینجرز کے افسران وجوانوں سمیت شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ دوست احباب اور اہلیان علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے جنازے میں شریک شہید پولیس اہلکارکے اہل خانہ سے تعزیت اوریکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے قاتل جلدقانون کی گرفت میں ہونگے جبکہ پولیس کلنگز میں ملوث ملزمان کے خلاف تفتیش تحقیق اور چھان بین کے عمل کو موثر بناکر متاثرہ خاندانوں کوانصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے محکمہ پولیس کے لیئے شہید پولیس اہلکارکی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس ہمہ وقت مستعد اور متحرک ہے ایسے دہشت گردانہ اوربزدلانہ حملوںکاروائیوں سے پولیس کے عزائم اورحوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر انہوں نے شہیدکانسٹیبل کے ورثاء کے لیئے تمام مروجہ مراعات کااعلان کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران کو جملہ ضروری قانونی و محکمانہ اقدامات کو جلد سے جلدمکمل کرنیکے بھی احکامات دیئے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں