کرپشن و دہشت گردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے،محمدحسین محنتی

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ قیادت نے ملک وقوم کو مہنگائی اور عالمی مالیاتی اداروں کے ہاں گروی کرکے رکھ دیا ہے، کرپشن اور دہشتگردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے مگر احتساب کو انتقام میں تبدیل نہ کیا جائے،جماعت اسلامی دعوت الی اللہ مہم چلائے گی،کارکنان بھرپور تیاری اور گھر گھررابطہ کرکے عوام کے دلوں تک دستک دیں کیونکہ مسائل سے نجات کا واحد راستہ اور دنیا وآخرت کی کامیابی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص کے دورے کے موقع پر ضلعی ذمہ داران کی نشست سے خطاب کے دوران کیا، قبل ازیں انہوں نے ضلعی امیر افضال احمد آرائیں کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر تعزیت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قیم ضلع سلمان خان،سابق ضلعی امراء احسان الاہی مغل،راشد آرائیں، محمد سلیم سیٹھی،قائم مقام امیر شکیل احمد اور فہیم بھی موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ دین سے دوری اور اللہ کو ناراض کرنے کی وجہ سے آج امت بے تحاشا مسائل کا شکار اورغیروں کے شکنجے میں ہے،دعوت دین کے ذریعے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، کیونکہ دنیا نہیں اصل منزل منزل آخرت کی کامیابی ہے،خوراک اگر انسان کے جسم کی غذا ہے تو دین انسان کے روح کی غذا ہے،صوبائی امیر نے زور دیا کہ وہ دعوت الی اللہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے بھرپور تیاری کریں تاکہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے۔ہم نے اللہ سے عہد اور اسکی نوکری کیلئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے اور اللہ کی نوکری سب سے بڑا اعزاز ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں