کراچی ،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں2 افراد ہلاک 2 زخمی

سائٹ سپر ہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب 30 سالہ جاوید نشانہ بنا جبکہ 35 سالہ بشیر شدید زخمی ہوگیا

پیر 25 مارچ 2019 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) کراچی کے علاقوں گلشن حدید اور سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ڈاکس میں اندھی گولی سے نوجوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 30 سالہ جاوید ولد نور محمد جاں بحق ہوگیا جبکہ 35 سالہ بشیر ولد شریف زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

متوفی کی لاش اور مضروب کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر کرکٹ گرائونڈ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں 13 سالہ اسامہ ولد زعیم شاہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا۔ جبکہ گلشن حدید میں ٹریفک حادثے کے دوران 30 سالہ نامعلوم نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ راشد نامی نوجوان زخمی ہوا، متوفی کی لاش اور زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں