پیپلزلیبر بیورو کا اجلا ،ذوالفقار علی بھٹو کے چالیسویں یوم شہادت پر لاڑکانہ میں شرکت کے لئے لائحہ عمل طے کیاگیا

پیر 25 مارچ 2019 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل صدر اسلم سمّوں کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو کے سابق عہدیداران اور اداروں میں بیورو سے ملحق ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں منگل کے روزچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ٹرین مارچ میں لاڑکانہ روانگی پر صبح 09:00بجے کراچی کینٹ اسٹیشن پر استقبال اور 4اپریل2019 شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چالیسویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شرکت کے لئے لائحہ عمل طے کیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مزدور،کسان،ہاری،طالب علموںاور شہداء کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

26مارچ کو چیئرمین بلاول بھٹو کی لاڑکانہ روانگی پر محنت کش والہانہ استقبال کریں گے جبکہ 4اپریل کو کراچی سمیت پورے سندھ سے لاکھوں محنت کش عوام گڑھی خدا بخش پہنچ کر عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ڈویژنل صدر اسلم سمّوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی قیادت نے ہم پر جو ذمہ داری دی ہے انشاء اللہ ان کے اعتماد ہم ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور محنت کشوں کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہیں گے۔

اس موقع پر پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ نے اجلاس میں شرکت پر محنت کشوں کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محنت کش عوام ملک سے غربت،بھوک اور ناانصافی کے خاتمہ کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹوکے وژن کو اپنے عظیم چیئرمین نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اجلاس میں امین بلوچ،عبدالوحید خان،حسین ابراہیم کاکا،سیّد جمیل شاہ،نسیم اعوان،منظور ملاّح،غلام محمد پنھور،عظیم خان،جاوید بلوچ،حمزہ بلوچ، عبید علی،سعید جدون،جاوید اقبال،رفیق قریشی،سلیم قریشی،نور محمد جلبانی،عامر پرویز،شہراد میمن،جاوید عباسی،نذیر تنولی ،سعید احمد،مدّاح حسین شاہ،یاسین لاسی ،معراج حسین،عتیق الرحمن ،صابر بلوچ و دیگر محنت کشوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں