مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق گورنر محمد زبیر کی شہیدسید اریب احمد کی نماز جناہ میں شرکت

پیر 25 مارچ 2019 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق گورنر محمد زبیراور نائب صدر کراچی فہد شفیق نے پیر کو نیوزی لینڈ میں شہید ہونے سید اریب احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلاشبہ شہادت عظیم رتبہ ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اریب کے والدین کے لیے آزمائش کا وقت ہے۔والدین کے بلند حوصلے کے کئے دعا گو ہوں ۔دہشت گردی کا واقعہ کسی بھی خطے میں ہو دہشتگرد دہشتگرد ہی ہوتا ہے۔وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے جس طرح اس واقعے پر زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی وہ قابل ستائش ہے۔نیوزی لینڈ کی عوام اور حکومت اتنا کررہی ہے تو پاکستان کی حکومت کو بھی کرنا چاہیے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں