عوام کی خدمت جہاد سمجھ کر کررہے ہیں، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان چیئرمین بلدیہ غربی

پیر 25 مارچ 2019 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت جہاد سمجھ کر کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران سے میٹنگ کے دوران کیا میٹنگ میں میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ،پارلیمانی لیڈرز و اراکین کونسل ، چاروں زونوں کے ڈی ٹی اوسینٹیشن اور دیگر افسران و عملہ بھی شریک تھے چیئرمین نے مذید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلا ٹاسک بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور دوسرا ریونیو کے مقررہ اہداف کا حصول ہے جس کے بغیر ترقیاتی امور کی تکمیل نا ممکن ہے انہوں نے میٹنگ میں موجود چاروں زونوں کے ڈی ٹی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے تمام مین روڈز سے گاربیج اٹھانا اب انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہوگا اراکین کونسل کی موجودگی میں یوسیز میں تعینات عملے کی شناختی پریڈ کرائی جائے غیر حاضر عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو چاروں زونوں میں موجود گاڑیوں ، مشینری اور عملے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ ،کیماڑی اور سرجانی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تمام یونین کونسلوں میں اراکین کونسل کی موجود گی میں شناختی پریڈ کا عمل بھی رواں ہفتہ سے ہی شروع کردیا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں