کراچی ، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کانیا شیڈول جاری

پیر 25 مارچ 2019 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) کراچی میٹرک بورڈ آفس نے ملتوی کیے گئے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کانیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے۔میٹرک بورڈ کراچی کی نئے جاری شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق نویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے جن کے اوقات صبح ساڑھے نو بجے تا ساڑھے 12 بجے ہوں گے۔

سائنس گروپ نویں جماعت کا یکم اپریل کو بائیلوجی، 3 اپریل کو کمپیوٹر اسٹڈی، 6 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردو متبادل،انگریزی ادب اور جغرافیہ ا?ف پاکستان، 9 اپریل کو کیمسٹری، 11اپریل کو انگریزی جبکہ مطالعہ پاکستان کا پرچہ 13 اپریل کو ہو گا۔نویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات یکم اپریل سے شروع ہوں گے جن کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے 5بجے شام تک ہوں گے۔

(جاری ہے)

نویں جماعت جنرل گروپ کا یکم اپریل کو جنرل سائنس، 6 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردومتبادل، انگریزی ادب اور جغرافیہ پاکستان (صرف غیرملکی طلبائ کے لیی)، 9 اپریل کو مطالعہ پاکستان ،11 اپریل کو ریاضی اور انگریزی کا پرچہ 13 اپریل کو ہوگا۔دسویں جماعت سائنس گروپ کے امتحانات یکم اپریل کو شروع ہوں گے جن کے اوقات صبح ساڑھے 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

دسویں جماعت سائنس گروپ کا یکم اپریل کو بائیلوجی (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)، 2 اپریل کو اردو، اردو سلیس، جغرافیہ ا?ف پاکستان (صرف غیرملکی طلبائ کے لیی)، 3 اپریل کو کمپیوٹر اسٹیڈیز(نویں کے فیل طلبائ کیلئی)،5 اپریل کو ریاضی، 8 اپریل کو اسلامیات اور اخلاقیات ، 10 اپریل کو فزکس، 12 اپریل کو انگریزی پرچہ دوئم،15 اپریل کو کیمسٹری(نویں کے فیل طلبائ کیلئی)،16 اپریل کو انگریزی پرچہ اول (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)، 17 اپریل کو مطالعہ پاکستان (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)جبکہ 18 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل، اردو متبادل، انگریزی ادب، جغرافیہ اٰف پاکستان کا پرچہ (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)ہو گا۔

دسویں جماعت جنرل گروپ کے پرچے بھی یکم اپریل سے شروع ہوں گے جن کے اوقات دوپہر ڈھائی بجے سے ساڑھے 5بجے شام تک ہوں گے۔دسویں جماعت جنرل گروپ کا یکم اپریل کو جنرل سائنس (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)، 2 اپریل کو بریل (ڈھائی بجے سے ساڑھے 4 تک)، عربی، فارسی، حساباتِ خانہ داری و متعلقہ مسائل، 3 اپریل کو اسلامی اسٹڈیز، تاریخ اسلام، 5 اپریل کو علم شہریت، علم بدن و حفظانِ صحت، تاریخ ہند و پاکستان، غذا اور تغزیہ ، کمپیوٹر اسٹڈیز (اختیاری)، 6 اپریل کو سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ ا?ف پاکستان (اول) (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)،8 اپریل کو اسلامیات، اخلاقیات برائے غیر مسلم، 9 اپریل کو مطالعہ پاکستان (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)،10 اپریل کو تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ، ملبوسات و پارچہ بافی، 11 اپریل کو ریاضی (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)،12 اپریل کو اردو (لازمی)نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ ا?ف پاکستان (پرچہ دوم) ، 13 اپریل کو انگریزی لازمی (پرچہ اول) (نویں کے فیل طلبائ کیلئی)، 15 اپریل کو انگریزی لازمی (پرچہ دوم)، 16 اپریل کو معاشیات، انتظام برائے اصلاحِ خانہ، 17 اپریل کو جیو میٹریکل ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشو و نما اور خاندانی زندگی، ا?رٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، 18 اپریل کو اردو ادب (اختیاری)، سندھی ادب (اختیاری)، انگریزی ادب (اختیاری)، گجراتی ادب (اختیاری)، ا?رٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کے پرچے ہوں گے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں