ًنفاذنظام مصطفی کے بغیر قیام پاکستان کا مقصد ادھورا ہے،علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان

پیر 25 مارچ 2019 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) نفاذنظام مصطفی کے بغیر قیام پاکستان کا مقصد ادھورا ہے پاکستان نور ہے اور نور کو ذوال نہیں اشہات اسلام ، تبلیغ دین اور قیام پاکستان میں اولیاء کرام اور صوفیاعظام کا کردار بہت اہم اور نمایاں رہا ہے حقانی بابا کو اعلیٰ شان ، نسب اور بلند پائیہ نسبت کے ساتھ ساتھ اللہ پاک نے ان کو کمالات و کمال مرتبت بنایا تھا آپ مادر ذاد ولی تھے اور آپ کی ذات بابرکات سراپا کرامت تھی ان خیالات کا اظہار علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان چیئرمین سجادہ نشیں دربار عالیہ بھیج پیر جٹا خیرپور سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے اعلیٰ حضرت سید پیر میر عزیزاللہ حقانی ؒ کے عرس مبارک کی محفل منعقدہ دربار عالیہ حقانی ریڑھی روڈ لانڈھی میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیامحفل کی صدارت سجادنشیں دربار عالیہ حقانیہ محترمہ سیدہ محمد حاجرہ حقانی نے کی جبکہ مقررین میں علامہ مولانا قاضی احمد نورانی ، اسکوارڈرن لیڈر (ر) فیروز ناطق خسرو ، صاحبزادہ سلمان مدنی حقانی ،چیف خلیفہ مجتبیٰ حسنین حقانی، خلیفہ تصدق حسین ہاشمی حقانی، خلیفہ میاں محمد اسماعیل حقانی، حلیفہ میاں ظفراللہ الراعی حقانی، انور بن عباس پاکستانی، افضل وارثی ، علامہ سید محسن کاظمی اور دیگر شامل تھے اس موقع پر جنرل (ر) حمید گل مرحوم کے صاحبزداے عبداللہ گل نے اسلام آباد سے ٹیلی فونک خطاب کیا محفل میں مختلف نامور نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا محفل سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ نقشبندی کہا کہ عقائدہ اسلام کا تحفظ اور وحدت امت بنیادی مقاصد ہیں قرآن و سنت سے روگردانی کرکے ہم آج مسائل کا شکار ہیں لسانی ، علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصب کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ نسل نو کی قرآن و سنت اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں تربیت کی جائے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے بعد پاکستان دوسری نظریاتی مملکت ہے قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کیلئے وطن عزیز کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ خانقاہیں اسلام کا قلعہ اور تربیت گاہ ہیں اور ان کے تحفظ کے لئے حکومت کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کراچی کی 14درگاہوں کی کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی منقطع کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر ان درگاہوں کی بجلی بحال کی جائے انہوں نے مختلف درگاہوں پر پولیس کی سرپرستی میں لینڈ مافیا کے قبضوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ، خصوصاً درگاہ حقانی کی اراضی پر لینڈ مافیا کے قبضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ دربار حقانی کی زمین جوکہ اسلامی یونیورسٹی کے لئے مختص ہے کو لینڈ مافیا سے واگزار کراکر درگاہ کے سجادہ نشینوں کو تحفظ فراہم کریںانہوں نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے حکومت فوری طورپر مذہبی و دینی رہنمائوں اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں انہوں نے شہداء نیوزی لینڈ سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اپنے کردار اور عمل سے مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں جس پر مسلم امہ ان سے اظہار تشکر کرتی ہے دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیر میر عزیزاللہ حقانی عشق رسول ﷺ کو فروغ دینا ان کا مشن تھا انہوں نے کہا کہ باباحقانیؒ حق و سچ کے لئے جدوجہد کرنے والے اسلام کے مجاہد تھے اور انہوں نے سندھ میں جو سماجی ، دینی ، صحافتی اور قومی خدمات انجام دیں ہیں جو سنہری حروف میں لکھی جائیں گی انہوں نے اپنی تمام فکری اور ذہنی صلاحتیں سندھ کے عوام کی رہنمائی کے لئے قرطاس و قلم ہی کے ذریعے وقف کردیںتھیں اور یہ کار خیر ان کی زندگی کے آخر تک جاری رہاے ساری زندگی سادگی انکساری صبر وقناعت سے بسر کی وہ کنگ میکر تھے بڑے بڑے بادشاہ ان کے پاس آتے تھے مگر انہوں کبھی حق و صداقت کا دامن نہیں چھوڑامقررین نے کہا کہ ختم نبوت ﷺاسلام کا اہم جز ہے اپنی جانوں پر کھیل کر بھی اس کی حفاظت کریں گی قومی دولت لوٹنے والوں نے ملکی معشیت کو تباہ کردیا ، مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور کرپشن نے عوام کا جیناحرام کیا ہوا ہے خانقائی نظام امن و آشتی کا پیغام اوراسلامی ریاست کا تصور ہے جس کی مضبوطی کے لئے تمام مکتبہ فکر کے علماء و مشائخ کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا محفل کے اختتام پر شہداء پاکستان ، شہداء نیوزی لینڈ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لئے سجادہ نشیں دربار عالیہ حقانیہ سیدہ محمد حاجرہ حقانی نے خصوصی دعا کرائی بعد لنگر تقسیم ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں