عوام موجودہ نظام وقیادت سے مایوس ہیں،محمد حسین محنتی

پیر 25 مارچ 2019 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیرو سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عوام موجودہ نظام وقیادت سے مایوس ہیں، حقیقی تبدیلی سمیت انسانیت کو چین وسکون اور تمام مسائل کا حل نظام مصطفی ؐ کے نفاذ میں ہے، اللہ پر ایمان اور توکل والے ہمیشہ آگے آگے ہوتے ہیں، پیسہ اور دنیا کی چمک دمک دھوکے کا سامان اصل منزل آخرت کی کامیابی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی امیر واحدبخش ببر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کی جاری دعوت الی اللہ رابطہ عوام مہم کا جائزہ بھی لیا گیا، محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ عوام کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں، حکومتی دعووں کے برعکس عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، لوگ اس نظام اور قیادت سے مایوس ہوتے جارہے ہیں کیونکہ ستر سال سے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور بیرونی قرضوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی امیر نے زور دیا کہ کارکنان گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کرکے بیدار اورتمام مسائل سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ مہم کی دعوت دین۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں