بلاول بھٹو نیب سے نہیں البتہ تحریک انصاف عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب

پیر 25 مارچ 2019 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) مشیر اطلاعات سندھ قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نیب سے نہیں البتہ تحریک انصاف عوامی رد عمل سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو عوامی رہنما ہیں ، انہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے،بلاول بھٹو کے سیاسی بصیرت سے سیاسی یتیم سہمے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان بلاول بھٹو کے سیاسی فہم و فراصت سے ڈرے ہوئے ہیں اور کنٹینر کی سیاست کرنے والے دوسروں پر طنز کر سکتے ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ کنٹینر کی سیاست کرنے والوں کی عوامی ساکھ داو ٴ پر لگ چکی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، اس میں کنٹینر سیاست کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام جب سے عمل میں آیا ہے اس کے خلاف سازش ہو رہی ہیں پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی بعدازاں جب ان کا مشن آگے بڑھانے کے لیے ان کی صاحبزادی شہید محترمہ بینظیربھٹو آگے بڑھیں تو نا دیدہ قوتوں نے ان کو شہید کر دیا بعدازاں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے عوامی طرز سیاست کا رخ اپنایا جو ان کے نانا اور والدہ نے اختیار کیا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری سیاسی سوچ وفکر رکھنے والے جوشیلے نوجوان ہیں اور پاکستان کے عوام کو یہ امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی ان کی امنگوں کے مطابق پاکستان کے عوام کا مسئلہ حل کریں گے اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں