کراچی، شہید اریب کی نماز جنازہ میں سیاسی کارکنان اپنے جھنڈے لہراتے رہے

پیر 25 مارچ 2019 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مساجد پر حملے میں شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان سید اریب کی نماز جنازہ پیر کو فیڈرل بی ایریا کے سنگم گرائونڈ میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے گرائونڈ کے اطراف میں اپنے اپنے جھنڈے لگائے جس کے باعث نماز جنازہ سیاسی جلسے کا منظر پیش کرنے لگا۔ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد کی فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے تھے۔ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے جن میں سے 8 کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں