کراچی، قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نوجوان اریب کی نماز جنازہ میں شر کت

پیر 25 مارچ 2019 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سانحہ نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نوجوان اریب کی نماز جنازہ میں شر کت کی ۔ قبل ازیں شہید کے والد محمد ایاز سے تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ، سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعینے صرف جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کو نہیں بلکہ پوری قوم کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے ۔ دکھ کی گھڑی میں ہم سب برابر کے شریک ہیں ۔ نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں