یورپ سمیت دنیابھرمیں مقیم مسلمانوں کوتحفظ فراہم کیاجائے،سینئرڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان

دنیابھرکے ممالک قانون سازی کرکے اس قسم کی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائیں،عامرخان

پیر 25 مارچ 2019 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) ایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان نے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے شہیداریب احمدکے عزیزواقارب سے دلی تعزیت وافسوس کااظہارکیااورمیڈیاکے نمائندوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورپ سمیت دنیابھرمیں مقیم مسلمانوں کوتحفظ فراہم کیاجائے اوردنیابھرکے ممالک قانون سازی کرکے اس قسم کی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کار لائیں جائیں۔

انہوں نے اریب احمدشہیدکوزبردست خراج عقیدت پیش کیااورنیوزی لینڈکی حکومت خصوصا وزیراعظم نیوزی لینڈکے بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیا۔عامرخان نے شہید اریب احمدکے سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت ودلی ہمدردی کااظہارکیااورشہیدکے بلنددرجات اورسوگواران کے صبروجمیل کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سانحہ نیوزی لینڈمیں شہیدہونیو الے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریاکے رہائشی اریب احمدشہیدکی میت پیرکے روزنیوزی لینڈسے بذریعہ ہوائی جہازکراچی پہنچ گئی ۔

اریب احمدشہیدکی میت کراچی پہنچنے پرشہیدکے عزیزواقارب کے ہمراہ مئیرکراچی وڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان وسیم اختر ،رکن رابطہ کمیٹی رکن سیدامین الحق،رکن قومی اسمبلی اقبال محمدعلی اوردیگرنے پورے اعزازکے ساتھ وصول کی ۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے شہیداریب احمدکے والدین اوردیگرعزیزواقارب شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں ایم کیوایم پاکستان کے رہنماں نے دلاسہ دیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے ارکان میت کے ہمراہ فیڈرل بی ایریامیں واقع شہیدکی رہائشگاہ پہنچے جہاں شہیدکاآخری دیدارکیاگیا۔ بعدازاں شہیداریب احمدکوآہوں اور سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیااس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ سنگم گرانڈفیڈرل بی ایریامیں اداکی گئی ۔نمازجنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکنورنویدجمیل،وسیم اختر،رکن رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی سیدامین الحق،اقبال محمدعلی،سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی،بلدیاتی نمائندگان،ایم کیوایم پاکستان فیڈرل بی ایریا سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ، کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں