حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے ان کی کڑی شرائط کے مطابق عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبارہی ہے،حاجی حنیف طیب

منگل 26 مارچ 2019 17:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے پارٹی رہنماؤں میاں خالد حبیب ایڈووکیٹ،وسیم ممتازایڈووکیٹ،فداحسین ہاشمی ایڈووکیٹ،شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع سے حرمین شریفین سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ متوقع مہنگائی کی نویدسے یہ محسوس ہوتاہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے ان کی کڑی شرائط کے مطابق عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبارہی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہی مہنگائی کے طوفان نے غریب کو غربت کی لکیر سے بھی نیچے دھکیل دیاہے ۔حکومت کے لئے یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ پاکستانی 40روپے میں ایک سعودی ریال ملتاہے۔ پاکستانی کرنسی کی قیمت کی گراوٹ کا حال یہ ہے کہ سعودیہ عرب میں بنگلہ دیشی روپیہ (ٹکا)کے مقابلے میں آدھی ہوتی جارہی ہے۔محض دعوؤں سے غربت میں کمی اور معاشی صورت حال نہیں بدلی جاسکتی اس کے لئے عملاًکام کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت اور تمام سیاسی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سرجوڑکر بیٹھیں اور عوام کے معیارزندگی کو بہتر بنانے کے لئے حل تلاش کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں