ہر علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے ،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

منگل 26 مارچ 2019 17:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہاہے کہ آمدورفت کے ذرائع کو سہل بنا رہے ہیں اس لئے ہر علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور جہاں حکومت سندھ کی معاونت کی ضرورت پیش آ رہی ہے تو وہاں رابطہ کر کے کاموں کا انجام دیا جا رہا ہے مقصد صرف یہی ہے کہ علاقے کی عوام کو زیادہ سہولیات سے آراستہ کیا جائے علاقائی حدود وسیع ہونے کے سبب چند شہروں کہ اندورنی راستے ہماری حدود سے گزرتے ہیں اس لئے ہمیں ان پر بھی خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے تا کہ لوگوں کا باہمی رابط منقطع نہ ہوں ارکان کونسل کی تجاویز اور عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروجیکٹ دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن حدید میں سڑک کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل، میر عباس تالپور ، آغا طارق پٹھان بھی موجود تھے۔چیئرمین ضلع کونسل نے تمام سائٹ کا جائزہ لینے کہ بعد مٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم اسکیم کو آغاز سے تکمیل تک متواتر مانیٹر کرتے ہیں تاکہ اس سے عوام دیرپا ثمرات حاصل کرے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے نظریات کو ہم نے اپنے ہر امور میں لاگو کا ہوا ہے کیونکہ وہ ایسا لیڈر ہے جو صرف عام آدمی کی بات کرتا ہے اور آج عوام کو مہنگائی ،معاشی بدحالی اور دیگر مشکلات سے نکالنے کے لئے ٹرین مارچ (کاروان بھٹو) کر رہا ہے تاکہ عوام کو پریشانیوں سے نکالا جائے ہر پلیٹ فارم پر فقیدالمثال استقبال اس بات کا ثبوت ہے کہ بلاول پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر ہے اور پاکستان کا مستقبل بھی اس ہی سے وابستہ ہے ہم اس کے کار کن ہونے کے ناطے ہر یونین کونسل میں بلاتفریق رنگ و نسل کام کرا رہے ہیں جس سے رفتہ رفتہ بہتری عیاں ہو رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں