کوئٹہ سریاب روڈ پر سرعام ٹارگٹ کلنگ کی واردتیں لمحہ فکریہ ہیں ، علامہ سید احمد اقبال رضوی

منگل 26 مارچ 2019 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) کوئٹہ سریاب روڈ پر سرعام ٹارگٹ کلنگ کی واردتیں لمحہ فکریہ ہیں ۔سید حسین شاہ کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں پے در پے واقعات کے باوجود کوئٹہ انتظامیہ سے ایک سریاب روڈ پر سیکورٹی رٹ قائم نا ہو سکی دہشت گرد بلاخوف خطر سڑکوں پر چوکیوں کو باوجود اسحلہ سے لیس پھرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ کہاجا رہا ہے کہ بلوچستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا لیکن دیکھنے میں یہ آیا کہ آئے روز صوبائی دارلحکومت میں دہشت گرد کسی نہ کسی شہری کو خون میں نہلا کر با آسانی فرار ہوجاتے ہیں شہر میں موجودجا بجا چوکیاں صرف شہریوں کو تنگ کرنے اور مال بردار گاڑیوں سے بھتہ لینے کا کارنامہ سرانجام دے رہی ہیں ۔بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سید حسین شاہ کے قاتلوں کو فور ی طور پر گرفتار کیا جائے ۔اور شہید کے خاندان کی مالی سرپرستی کی جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں