صفدرآباد: گردو نواح میں انتہائی خطرناک اور مہلک مرض ایڈز کے مریضوں کا خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ،شہریوں مین خوف وہراس

منگل 26 مارچ 2019 21:19

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) صفدرآباد اور اس کے گردو نواح میں انتہائی خطرناک اور مہلک مرض ایڈز کے مریضوں کا خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا انکشاف ،شہریوں مین خوف وہراس۔بتایا جاتا ہے کہ صفدرآباد اور اس کے نواحی علاقہ خانقاہ ڈوگراں ، ڈھاباں کلاں ،ہری پور سمیت دیگر علاقوں میں ایڈز جیسا موذی مرض کا انکشاف ہوا ہے اور بری تیزی کے ساتھ علاقہ بھر میں پھیل رہا ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے آٹھ مریض جن کی تشخیص ہوئی ہیں ان میں پانچ مرد دو خواتین اور ایک تین سال کا بچہ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد رمضان قریشی میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ متاثرہ افراد کی رپورٹ ایڈز کنٹرول اتھارٹی کو بھیج دی گئی ہے ۔انہن نے کہا ہے کہ ایڈز مرض پھیلنے سب سے بڑا سبب غیر شریک حیات کے قریب جانا، حجام کا استعمال شدہ بلیڈ اور گندے تولیے کا بے جا استعمال ،بیوٹی پارلر اور سرجیکل اوزار کا با ر بار استعمال سے ایڈز مرض لاحق ہوتا ہے ۔

اس کی دوسری وجہ لوگوں کا ہیلتھ ایجوکیشن علم سے دوری اوران ہونا پڑھ ہونا ہے۔ موذی مرض کی خبر کا معلوم ہوتے ہی جنگل کی آگ طرح پورے ولاقہ پھیل گئی،اور شہر یوں میں زبردست خوف و ہراس پایا جانے لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں