ٹریفک حادثے میں شہید ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل فیصل خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 26 مارچ 2019 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) کینٹ ٹریفک سیکشن میں دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں شہید ہونیوالے ہیڈکانسٹیبل فیصل خان کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن ساؤتھ میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیرشیخ،ڈی آئی جیز ساؤتھ، ٹریفک،سی آئی اے ،ضلعی ایس ایس پیز ٹریفک،رینجرز سندھ افسران/جوانوں کے علاوہ شہید ہیڈکانسٹیبل کے ورثاء ودیگر لواحقین/ دوست احباب/اہلیان علاقہ نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہید ٹریفک اہلکار کے ورثاء سے تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس ناگہانی حادثے کو افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے موقع پر موجود ٹریفک افسران کو شہید اہلکار کے ورثاء کے لیئے محکمانہ مراعات کے جملہ ضروری قانونی امور کو جلد سے جلد مکمل کرنیکے بھی احکامات دیئے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں