سندھ حکومت ہندوئوں کو خوش کرنے کیلئے ہندو میرج ایکٹ ان نو مسلم بہنوں پر لگانا چاہتی ہے، مولانا محمد یوسف سلفی

اسلامی نظریاتی مملکت ہونے کے باعث حکومت پاکستان ان نو مسلم بہنوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے،جمعیت اہلحدیث پاکستان

منگل 26 مارچ 2019 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کااجلاس مرکز اہلحدیث میں چیف آرگنائزر مولانا محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ انہوں نے سندھ میں دو بہنوں کے مسلمان ہونے کے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر مخالفتوں اور دبائو کے باوجود اسلام کی دعوت عام ہو رہی ہے اور لوگ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو لڑکیاں مسلمان ہو چکی ہیں انہیں ہراساں کرنے کا کوئی جواز نہیں ، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق دونوں بہنوں اور ان کے شوہروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے لئے کسی قسم کی عمر کا کوئی پیمانہ نہیں بلکہ اگر کوئی بھی شخص جو کہ کسی بھی غیر مذہب سے تعلق رکھتا ہو اگر اسلام کی بنیادی تعلیمات کو سمجھتا اور اپناتا ہے تو یہ اس کا آئینی و قانونی حق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار اسی چیز کا نام ہے جو لوگ عمر کی قدغن لگا کر لوگوں کو اسلام قبول کرنے سے روکنا چاہتے ہیں وہ اغیار کے ایجنٹ ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ وہ آزادی اظہار کا مکمل احترام کریں ورنہ ہم ایسے لوگوں ، افراد ، این جی اوز کا بھرپورمحاسبہ کرنے کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں گے ۔ اجلاس سے اہلحدیث پاکستان یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی ، جمعیت طلباء اہلحدیث کے رضوان خان، مولانا بلال احمد سلفی، زاہد سلفی، مولانا ثناء اللہ سلفی، قاری عبد الرزاق، ابو بکر سلفی ، محمد جمیل یزدانی و دیگرنے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں