سب ڈویژن لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرکے عادی مجرمان پر مشتمل ڈکیت و منشیات فروش گروپ کے 8 ملزمان گرفتار کرلئے

بدھ 27 مارچ 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سب ڈویژن لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرکے عادی مجرمان پر مشتمل ڈکیت و منشیات فروش گروپ کے 8 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم و متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ، ویسٹ و سینٹرل شامل ہیں۔ تھانہ شریف آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان صالح محمد ولد شوکت علی، محمد اقبال ولد محمد علی،-محمدعاقب ولد عبدللہ، محمد بلال ولد عبدللہ کو گرفتار کیا گیا جنکے قبضہ سے 4 ٹی ٹی پسٹل بمعہ زندہ راونڈ برآمد، 2 سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں و بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تھانہ لیاقت آباد میںپولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزمان میں آصف عرف جاپان ولد محمد الیاس ، محمد یوسف ولد محمد سلیم خان ، خاور علی ولد تنویر حسین، محمد تنویر صدیقی ولد محمد بشیر صدیقی شامل ہیں۔ جنکے قبضہ سے 4 ٹی ٹی پسٹل بمہ زندہ راونڈ چوری شدہ موٹر سا ئیکلیں و بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان ماضی میں ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے سنگین مقدمات میں متعدد تھانہ جات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایس ایس پی ضلع سینٹرل رائو عارف اسلم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شہری کے ساتھ ان ملزمان نے واردات کی ہو تو ایس ایس پی آفس سینٹرل رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں