عدالت نے کامران مائیکل کے وکیل سے 2 مئی تک جواب طلب کرلیا

کامران مائیکل نے عدالت سے اصل حقائق چھپائے، نیب کے پاس کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں،نیب پراسیکیوٹر

جمعرات 18 اپریل 2019 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سابق وفاقی وزیراور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما کامران مائیکل کے خلاف نیب نے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سماعت کے دوران کامران مائیکل کے نئے وکیل جاوید میرنے وکالت نامہ جمع کرایا جبکہ نیب نے کامران مائیکل کے خلاف تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کامران مائیکل نے عدالت سے اصل حقائق چھپائے، نیب کے پاس کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کامران مائیکل نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے 3 پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ کامران مائیکل کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرکامران مائیکل کے وکیل سے 2مئی کو جواب طلب کرلیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں