سمندری طوفان، ایک ماہی گیر کی لاش مل گئی، دیگر کی تلاش جاری

جمعرات 18 اپریل 2019 15:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) طوفان کی زد میں آکر دو روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک ماہی گیر سلیم کی لاش نکال لی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 42 سالہ سلیم کی لاش کیٹی بندی سے ملی۔ مقتول کی لاش کو ایدھی ہیلی کاپٹر کی مدد سے تلاش کیا گیا۔ جسے غسل اور کفن کے بعد ورثا کے گھر ابراہیم حیدری بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہی گیر سلیم العزیزی لانچ میں گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار پر گیا تھا اور طوفانی بارشوں اور آندھی کے باعث 15 ماہی گیروں سمیت کھلے سمندر میں لاپتہ ہوا تھا۔

سمندری طوفان میں لاپتہ ہونے والے ماہی گیر فضل اکبر، العزیزی، الجیلانی اور مدبر نامی لانچوں میں سوار تھے۔ جن میں سے کچھ ماہی گیر تو ساحل پر پہنچ گئے تاہم ان کے دیگر 37 ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں