پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کا ممتاز ادیب و دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعرات 18 اپریل 2019 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ضیا الدین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے ممتاز ادیب و دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر پیرزادہ قاسم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر بہت صدمہ پہنچا ہے، وہ ان شخصیات میں سے ایک ہیں جن کو میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

ڈاکٹر جالبی ایک اسکالر تھے جو ہماری ثقافت اور اقدار کو گہرائی سے سمجھتے تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اردو کی ترقی اور ترویج کے لئے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں