ہماری توانائیاں دین مصطفی کی سر بلندی وملک ِ پاکستان کیلئے ہیں،شاہ عبد الحق

شب برأت قبرستانوں کے باہر جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،امیر کراچی

جمعرات 18 اپریل 2019 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا اولین مقصد دین مصطفی کی سر بلندی اور ملک ِ پاکستان کی ترقی و استحکام ہے۔ قرآن کی فکر و تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں اسلام کی حقانیت کو پیش کیاجائے ۔ یہ بات انہوں نے مرکز جما عت اہلسنّت جامع شہداء میلاد لائنز ایریا میں جما عت اہلسنّت کراچی کے عہدیداران کے اجلاس میں کہی ۔

علامہ شاہ عبد الحق نے مزید کہا کہ لبرل ،سیکولر ،فاشسٹ پاکستان کو لادین ریاست بنانے کا خیال اپنے دماغ سے نکال دیں۔ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اہلسنّت کا کردار نمایاں رہا ہے ۔عوام اہلسنّت دین کے غلبہ،بد ی کی قو تو ں کو ختم کر نے کیلئے اپنی تما م صلاحیتو ں کو بر وئے کا ر لا ئیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ شب برأت کے موقع پر شہرکے مختلف قبرستانوں کے باہر جماعت اہلسنّت کراچی کے زیر اہتمام استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے نیز ضلعی سطح پر استقبال رمضان کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

اجلاس میںمولانا سید عبد القادر شیرازی، مفتی فیض الہادی،سید عبد الحق سیفی،ڈاکٹر عبد الوہاب قادری،رئیس احمد،سید رفیق شاہ،مولانا الطاف قادری،مولانا ناصر خان ترابی،مفتی بلال متینی،عبد اللہ خلصائی،غفران احمد ،آصف ترابی،خرم رضا،افضال قادری ،شریف خان قادری،محفوظ علی ،اشفاق لودھی،علامہ فیصل رشید ،سید بلال بھی موجود تھے۔علاوہ ازیںشب برأت کا مرکزی روح پرور اجتماع کل 20 اپریل بروز ہفتہ میمن مسجدمصلح الدین گارڈن (کھوڑی گارڈن )میں بعد نمازمغرب منعقد ہوگا ۔ اجتماع سے علامہ سیّد شاہ عبد الحق قادری خطاب و دعا فرمائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں