پی ایس پی کا مصنف محمد جمیل خان المعروف جمیل جالبی کے انتقال پر افسوس کااظہار

جمعرات 18 اپریل 2019 23:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل شمشاد صدیقی نیجامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر نامور ماہر تعلیم، محقق، دانشور اور کئی کتابوں کے مصنف محمد جمیل خان المعروف جمیل جالبی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس اظہار کیا ہے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کئے گئے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جمیل جالبی کی تعلیم اور اردو ادب کے فروغ کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمیل جالبی آکے انتقال سے پاکستان ایک ماہر تعلیم اور اسکالر سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں